اب دور دور ہی سے کوئی بات ہو تو ہو

ناصر کاظمی


بیگانہ وار ان سے ملاقات ہو تو ہو
اب دور دور ہی سے کوئی بات ہو تو ہو
مشکل ہے پھر ملیں کبھی یاران رفتگاں
تقدیر ہی سے اب یہ کرامات ہو تو ہو
ان کو تو یاد آئے ہوے مدتیں ہوئیں
جینے کی وجہ اور کوئی بات ہو تو ہو
کیا جانوں کیوں الجھتے ہیں وہ بات بات پر
مقصد کچھ اس سے ترکِ ملاقات ہو تو ہو
مفعول فاعلات مفاعیل فاعِلن
مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
فہرست