تسکین

اختر الایمان


اک محقق نے انسان کو بوزنہ جب کہا
میں وہیں سجدۂ شکر میں گر گیا
اپنی کوتاہیوں، خامیوں کے لیے
آفرینش سے اب تک جو شرمندہ تھا
آج وہ بوجھ، بارے ذرا کم ہوا
 
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
متدارک مثمن سالم
فہرست