مُنّا اور لڈُّو

صوفی تبسّم


آہا آہا
ہو ہو ہو
مُنّا ایک
اور لڈُّو دو
اک لڈُّو مُنّے نے کھایا
دوسرا مُنّا دوڑا آیا
آہا آہا
ہو ہو ہو
لڈُّو ایک
اور مُنّے دو
 
فہرست