پہیلی۔۳

صوفی تبسّم


کال کلوٹا ، کال کلوٹا
چھوٹا چھوٹا موٹا موٹا
چکنا چکنا گیلا گیلا
اندر سے کچھ پیلا پیلا
ہری ہری سی اس کی چوٹی
ہلکی ہلکی ، چھوٹی چھوٹی
چیریں اور پکائیں اس کو
لوگ مزے سے کھائیں اس کو
(بینگن)
 
فہرست